ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور: امریکہ میں روزگار کے نام پر :57.14لاکھ روپئے کا جھانسہ

ہوناور: امریکہ میں روزگار کے نام پر :57.14لاکھ روپئے کا جھانسہ

Fri, 12 Feb 2021 18:15:46    S.O. News Service

ہوناور:12؍فروری (ایس اؤ نیوز) امریکہ میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر انجان لوگوں نے روزگار کے لئے پریشان ہوناور کی ایک لڑکی کو 57.14 لاکھ روپیوں کا چونا لگانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ واردات ہوناور تعلقہ کے گنونتے میں پیش آ ئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہوناور تعلقہ کی نیتراوتی ناگپا گوڈا (25) نرسنگ کا کورس مکمل کرنے کے بعد چند سال قطر میں خدمات انجام دے کر اپنے گاؤں لوٹ آئی تھی اور کسی بیرونی ملک میں روزگار کی تلاش میں تھی۔

ایک دن اچانک اسے ای میل موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر روزگار چاہئے تو فلاں نمبر پر رابطہ کریں۔ امید بر آتی دیکھ کر نیترا نے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کیا اور اپنا تعارف پیش کیا۔ چالبازوں نے اسی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیترا کے واٹس ایپ نمبر پر  سوالات بھیج کر جواب دینےکہا اور ایک طرح سے انٹرویو لیا پھر ملزموں نے پاسپورٹ، ویزا، میڈیکل ، صحت انشورنس وغیر کی فیس اور ٹیکس ادا کرنے کے کے نام پر الگ الگ بینک کھاتوں میں رقم جمع کرنے کی ہدایت دی۔ نیترا نے 13 اگست 2020سے جنوری 17، 2021تک ملزموں کےکہنےکے مطابق رقومات جمع کرائی۔

بیرون ملک روزگار ملنے کی امید میں نیترا نے اپنی کمائی ، رشتہ داروں اور دوست احباب سے اور بینکوں میں قرضہ لےکر رقم کی ادائیگی کی۔ مگر اب تک ملازمت کی تقرری کے تعلق سے کوئی دستاویز نہیں ملی۔ جب نیترا نے متعلقہ افراد سے رابطہ کرتے ہوئے ان سے بات کی مگر جواب نہیں ملا۔ رقم کی واپسی پر بھی اسے کسی طرح کا ریسپانس نہیں ملا تو نیترا سمجھ گئی کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔

اس تعلق سے نیترا نے سی ای این تھانےمیں کیس درج کیاہے اور تھانہ انسپکٹر پی سیتارام معاملہ کی جانچ کررہے ہیں۔


Share: